یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں واقع بنگلہ دیشی سفارتخانے میں ملسٹون اسکول سانحے کے متاثرین کے لیے تعزیتی کتاب رکھی گئی ہے، جس کا مقصد اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور قوم کے دکھ میں شرکت کا اظہار کرنا ہے۔ اس تعزیتی کتاب میں مختلف سفارتکاروں، کمیونٹی رہنماؤں اور بین الاقوامی شخصیات نے اپنے دستخط کر کے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ پاکستان کے سفیر، آمر افتاب قریشی نے بھی اس موقع پر شرکت کی اور تعزیتی کتاب پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ یہ المیہ صرف بنگلہ دیش کا نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے باعثِ غم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مواقع پر ہم سب کو ایک دوسرے کے دکھ میں شریک ہو کر ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ متاثرین کو حوصلہ اور تسلی ملے۔ پاکستانی سفیر کی شرکت خطے کے ممالک کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کو مضبوط کرنے کا ثبوت بھی ہے۔