





پاکستان کے یونان میں سفیر کی اہلیہ محترمہ سائمہ قریشی نے ایتھنز میں مقیم سفیروں کے شریکِ حیات کی تنظیم (لیونگ ان ایتھنز ایمبیسیڈرز اسپاؤسز ایسوسی ایشن کے تین معزز اور سرگرم اراکین کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب محترمہ خولود احمد سفیرِ کویت کی اہلیہ جناب پاسکل برٹرانڈ سفیرِ لکسمبرگ کے شوہر اور جناب سنجے وچالی سفیرِ کینیڈا کے شوہر کے اعزاز میں منعقد کی گئی، جو تنظیم کے نہایت فعال، خوش مزاج اور قابلِ قدر رکن رہے ہیں۔ تقریب کا آغاز الوداعی تقاریر سے ہوا جن میں ان کی خدمات اور خوشگوار موجودگی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ بعد ازاں شرکاء کو پاکستان کے مشہور پھل آم پر ایک معلوماتی دستاویزی فلم دکھائی گئی، جس کے بعد روایتی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی۔ اس موقع نے نہ صرف سفارتی حلقوں میں ان رفقاء کی رخصتی کو یادگار بنایا بلکہ پاکستان کی ثقافت، ذائقے اور مہمان نوازی کو بھی خوبصورت انداز میں اجاگر کیا۔