افسوسناک حادثہ یونان میں 12 سالہ بچی سمندر میں ڈوب گئی

افسوسناک حادثہ یونان میں 12 سالہ بچی سمندر میں ڈوب گئی

یونان کے علاقے تھریس میں واقع ساحلی قصبے Fanari میں ایک 12 سالہ بچی سمندر میں ربڑ کی کشتی پر سوار تھی، جب اچانک تیز ہواؤں اور اونچی لہروں کی وجہ سے کشتی بہک کر کھلے سمندر میں چلی گئی۔ بچی نے لائف جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

وہ سمندر کے کنارے موجود تھی اور اکیلی کشتی پر سوار تھی۔

اچانک ہوا کی شدت اور موجوں کی طاقت سے کشتی کنٹرول سے باہر ہو گئی۔ مقامی لوگوں نے فوراً حکام کو اطلاع دی۔

ریسکیو مشن میں شامل تھے
کوسٹ گارڈ کی 2 کشتیاں
ایک ہیلی کاپٹر 2 نجی کشتیوں کی مدد بھی لی گئی فوری طور پر پانی اور فضاء سے تلاش شروع کی گئی

کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بچی کو سمندر سے نکالا گیا وہ بے ہوش تھی۔ اسے فوری طور پر کوموتینی جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے دل اور سانس بحال کرنے کی کوشش کی، مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

بچی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، لیکن حکام کے مطابق وہ مقامی یونانی شہری تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے